بالی ووڈ کے بادشاہ دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری ، گھر جانے کی اجازت مل گئی

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت مل گئی،دلیپ کمار ہسپتال سے گھر جا سکے گے(ڈاکٹرز)،تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ‌ کے بادشاہ دلیپ کمار بیماری کے باعث‌ لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں‌ پر ڈاکٹرز نیتن گوکھلے،ارون شاہ،ایس ڈی باپت اور آرسی شرما اُنکا علاج کر رہے تھے ڈاکٹروں کے مطابق دلیپ کمار کی طبیعت میں اب بہتری آئی ہے اور انہیں گھر لے جایا جا سکتا ہے دلیپ کمار کی اہلیہ سائزہ بانو نے اُنکے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے دلیپ کمار کے تمام چاہنے والوں اور دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا انہوں‌ نے کہا کہ میں ڈاکٹرز کی جانب سے بھرپور خیال رکھنے پر شکر گزار ہوں دلیپ کمار ایک ہفتے قبل ڈی ہائیڈریشن اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے