پاکستانی گلوکار اخلاق احمد کو بچھڑے اٹھارہ سال بیت گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستانی گلوکار اخلاق احمد کو بچھڑے اٹھارہ سال بیت گئے،اخلاق احمد کے گائے ہوئے گیت آج بھی مداحوں کی سماعتوں میں رس گھول رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق دلکش آواز کے مالک پاکستانی گلوکار اخلاق احمد نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسٹیج سے کیا اور 62 فلموں کے لئے 90 گیت گائے لیکن ان کا نام چوٹی کے گلوکاروں کی فہرست میں نمایاں ہے گلوکار اخلاق احمد کے گائے ہوئے گیت سونا نہ چاندی نہ کوئی محل اور ساون آئیں ساون جائیں جیسے فلمی گانے کی دل میں اتر جانے والی دھن اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز سمجا جاتا ہے اخلاق احمد کے پاکستانی فلموں کیلئے گائے گانوں نے موسیقی سمجھنے والوں کو اپنا مداح بنا لیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں کے ذہنوں میں رچ بس گئے اخلاق احمد کو بہترین گلوکار کے اعزاز سے بھی نوازا گیا اخلاق احمد موذی مرض میں مبتلا تھے جو انہیں گھْن کی طرح چاٹ گیا اٹھارہ سال پہلے 4 اگست 1999ء کو اخلاق احمد کی من موہنی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئی لیکن انہوں نے جتنا گایا وہ سننے والوں کی سماعتوں میں محفوظ ہو گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے