موسیقی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)اُستاد فتح علی خان تیرہ اکتوبرانیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے،استاد نصرت کے والد انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن نصرت فتح علی خان ڈاکٹر تو نہ بن سکے مگر اُن کی آواز دلوں کا قرار ضرور بن گئی،استاد مبارک علی کی شاگردی میں رہنے والے نصرت کو اصل عوامی مقبولیت اپنی شہرہ آفاق قوالی “حق علی علی” سے ملی دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی ذات موسیقی کا یک ادارہ تھی انہوں نے جدید مغربی موسیقی اور مشرقی کلاسیکی موسیقی کے ملاپ سے ایک نیا رنگ پیدا کیا اور نئی نسل میں بھی خاصی مقبولیت حاصل کی نصرت فتح علی خان کو گلوکار اپنے لئے رول ماڈل تصور کرتے ہیں نصرت فتح علی خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کیا اور انکی گائیکی سرحدوں کی حدود سے آگے نکل کر امر ہو گئی بھارتی فلمز انکی آواز کے بنا تو ادھوری سمجھی جانے لگیں سننے والوں پر سحر طاری کر دینے والے نصرت گرودں کے عارضے میں مبتلا ہو کر شدید بیمار پڑے اور 17 اگست 1997 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے نصرت فتح علی خان کی آواز سے سجی غزلیں،گیت،عارفانہ کلام اور قوالیاں موسیقی میں روح کی غذا تلاش کرنے والوں کو ہمیشہ مسرور رکھیں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے