وزیر اعلیٰ نے کسانوں پر دہشت گردی کے مقدمہ کو ختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ذوالفقار اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی کوآرڈینٹر ملک ذوالفقاراحمد اعوان نے کہا ہے کہ مطالبات کے حق میں کسانوں کا دھرنا کامیاب رہا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کرشنگ سیزن کا آغاز کرنے،کسانوں کو واپڈا کی جانب سے بلاجواز ڈیٹکشن کے خاتمہ،خراب میٹروں کی فری تنصیب،کرپٹ واپڈا اہلکاروں کے تبادلے،کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے جیسے اعلانات قابل تعریف ہیں کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنےو الے کسانوں پر دہشت گردی کے مقدمہ کو ختم کرنے کی یقین دہانی سے ہزاروں کسانوں میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو گا وزیر اعلیٰ پنجاب نے مرکزی یئرمین چوہدری محمد انور اور دیگر کسان راہنماﺅں کو مذاکرات کے دوران زرعی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی بھی یقین دہانی کروا دی ہے ہمارا مقصد ملک میں امن و امان خراب کرنا ہرگز نہیں ہم چاہتے ہیں گذشتہ کئی دہائیوں سے ناقص زرعی پالیسیوں اور واپڈا کی کسانوں کے خلاف بلاجواز کاروائیوں کا خاتمہ کیا جائے گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملوں سے فوری ادائیگیاں کروانے سے اُنکی معاشی مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کسانوں کو مذاکرات کے دوران جن مطالبات کے حل کی دہانی کروائی ہے ان پر جلد عملددرآمد کروا کے کسانوں کی بے چینی کو ختم کیا جائے۔