پرائیویٹ سکولوں میں یونیفارم اور اسٹیشنری کے سامان کی فروخت پر پابندی عائد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پرائیویٹ سکولوں میں یونیفارم اور اسٹیشنری کے سامان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی،خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ سکول مالکان کو سی ای او ایجوکیشن نے سکول میں اشیاء کی فروخت پر پابندی کے قانوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے نوٹس میں تمام پرائیویٹ سکول مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سکولوں میں فیس کے علاوہ کسی قسم کے فنڈز وصولی اور یونیفارم،جرسی اسٹیشنری دیگر اشیاء کی فروخت فوری مکمل طور بند کر دیں یہ نوٹس وزیر اعظم کی عوامی شکایات کیلئے بنائی موبائل اپلیکیشن پاکستان سٹیزن پورٹل اور ڈی سی وہاڑی شکایات سیل پر والدین کی طرف سے احتجاج کے بعد جاری کیئے گئے ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ان احکامات پر پرائیویٹ سکولوں میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر شکایات کی اطلاع ڈی سی وہاڑی اور سی ای او ایجوکیشن کو دی جائے جس پر پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن رولز1984 ترمیم شدہ رولز2015/16 کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں الزام ثابت ہونے پر سکول کو بھاری جرمانہ یا رجسٹریشن منسوخ بھی کی جا سکتی ہے سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کے عہدیداران،مقامی نمائندہ شہریوں سلطان افضل واہلہ،باﺅ ریاض،جاوید گجر،اکبر علی کاہلوں،جمیل اختر،حاجی ظہیر اسلام سمیت ڈاکٹرز،وکلاء اور تاجر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان احکامات کا خیرمقدم کیا۔