کپتان کو اپنی ٹیم کا پتا ہوتا ہے،کابینہ میں ردوبدل کرنا پڑی تو کروں گا۔عمران خان
اسلام آباد(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ قبل ازوقت الیکشن ہو سکتے ہیں،کپتان کو اپنی ٹیم کا پتا ہوتا ہے،قلمدان تبدیل بھی ہوسکتے ہیں واپس بھی لئے جاسکتے ہیں،کابینہ میں ردوبدل کرنا پڑی تو کروں گا جو بیورو کریسی یا وزراءکام نہیں کریں گے وہ گھر جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ انہیں آج صبح ہی امریکی صدر کا خط موصول ہوا ہے جس میں افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون مانگا گیا ہے ہم ان کو پورا تعاون دیں گے ہم افغانستان میں امن لانے کیلئے خلوص کے ساتھ پوری کوشش کریں گے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں امریکا سے معذرت خواہا نہ رویہ اختیار کیا گیا اب ہم نے امریکا کو برابری کی بنیاد پر جواب دیا تو ٹرمپ نے خط لکھا ہم پوری کوشش کریں گے کہ افغان مسئلے کا حل نکالنے کے لیے جو کردار ادا کرسکیں وہ کریں۔