چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محیی الدین چشتی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محیی الدین چشتی نے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی پیر غلام محیی الدین چشتی نے گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر گگومنڈی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اور وہ آزاد امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ سے شکست کھا گئے تھے بعد ازاں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی منتخب ہوئے تھے پیر غلام محی الدین چشتی مسلم لیگ(ق) کے دور حکومت میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔