اسسٹنٹ کمشنر مہر حسنین خالد کی زیر نگرانی شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر مہر حسنین خالد کی زیر نگرانی محکمہ مال،بلدیہ اور محکمہ پولیس کے حکام کا شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،چیچہ وطنی روڈ پر عرصہ دراز سے قبضہ گروپ کے زیر قبضہ 70ملین مالیت کی ایک کنال سرکاری اراضی و اگزار کروالی گئی،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مہر حسنین خالد،تحصیلدار بورے والا شعیب بوسن،محکمہ پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن اور محکمہ مال کے عملہ نے ہیوی مشینری کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عظیم آباد کے مین گیٹ اور دیوار کے ساتھ سالہا سال سے جاری اشرف عرف اچھو کے بھینسوں کے باڑے اور اچارہ مشین ختم کروا کر ایک کنال سرکاری اراضی واگزار کروا کر دیرینہ عوامی مسئلہ حل کر دیا دریں اثناء تجاوزات کے خلاف شہر کے بازاروں ریشم گلی،ریل بازار اور پرانی سبزی منڈی کی دوکانوں کے سامنے دونوں اطراف ساڑھے 5فٹ تھڑے اور تجاوزات ختم کروا دیں اور بازاروں کو کشادہ کر دیا عوامی سماجی شہری حلقوں نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کا خیرمقدم کرتے ہوئے بازاروں کی کشادگی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔