پرائیویٹ بیمہ کمپنی 2سال قبل فوت ہونے والے بیمہ ہولڈر کے ورثاء کو کلیم کی رقم نہ دے سکی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پرائیویٹ بیمہ کمپنی 2سال قبل فوت ہونے والے بیمہ ہولڈر کے ورثاء کو کلیم کی رقم نہ دے سکی،متوفی بیمہ ہولڈر کے بیوی بچے شدید مالی بحران سے دو چار ہو گئے،بیمہ کمپنی کی جانب سے تاخیری حربوں نے بیوہ کو شدید کرب میں مبتلا کر دیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 405ای بی کے رہائشی غریب کسان محمد نواز نے چھ سال قبل پرائیویٹ بیمہ کمپنی ای ایف یو سے بیمہ پالیسی نمبر507902/226/UBE حاصل کی اور باقاعدگی سے اپنی سالانہ قسط بھی کمپنی کو ادا کرتا رہا دو سال قبل بیماری کی وجہ سے اسکی موت واقع ہونے کے بعد اسکے ورثاء نے متوفی کے بیمہ ڈیتھ کلیم کے لیے ای ایف یو سے رابطہ کیا کمپنی نے مختلف کاغذات اور رسیدیں طلب کیں جو کہ انہیں فراہم کر دی گئیں لیکن دو سال گزرنے کے باوجود متوفی محمد نواز کی بیوہ جواز تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کر دئیے اور ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کے باوجود کوئی تسلی بخش جواب نہ ملنے کی وجہ سے غریب کسان کی بیوی اور بچے شدید معاشی بحران کا شکار ہونے کے علاوہ ذہنی کرب میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں متوفی محمد نواز کی بیوہ نے ای ایف یو بیمہ کمپنی کے حکام سے اپنے خاوند کے ڈیتھ کلیم کی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔