موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ کے مابین تصادم،نوبیاہتا دولہا اور اسکی والدہ جاں بحق،دلہن شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چنوں موڑ کے قریب موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ کے مابین تصادم،نوبیاہتا دولہا اور اسکی والدہ جاں بحق،دلہن شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی گاﺅں92 کا رہائشی 22سالہ عبدالغفار جسکی دو روز قبل شادی ہوئی تھی اپنی نوبیاہتا دلہن شکیلہ بی بی اور والداہ نسرین اختر زوجہ عبدالوحید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بورے والا میں اپنے بہنوئی کو ملنے کیلئے آ رہا تھا کہ چنوں موڑ کے قریب ایک رکشہ کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے کیری ڈبہ سے ٹکرا گئے جسکے نتیجہ میں تینوں شدید زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تینوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کیا لیکن عبدالغفار اور اسکی والدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ دلہن شکیلہ کو طبی امداد دے دی گئی اسکی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے کیری ڈبہ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں اور کیری ڈبہ کو قبضہ میں لیکر مذید کروائی شروع کر دی واقع کی اطلاع پا کر اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد سنمپال بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں زخمی کو طبی امداد دلوانے کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کیں۔