تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی،کار سوار دو افراد جاں بحق،دو شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی،کار سوار دو افراد جاں بحق،دو شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاﺅں 7ڈبلیو بی کے رہائشی بنک ملازم علی اپنے دیگر ساتھیوں رانا طاہر،آصف اور قاضی کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر لاہور جا رہے تھے جب وہ بورے والا کے قریب نواحی گاﺅں 431ای بی چیچہ وطنی روڈ کے سامنے پہنچنے تو کار کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث کار پر قابو نہ رکھ سکا اور کار قلا بازیاں کھاتی ہوئی بری طرح الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو1122 کے عملہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کیا جہاں علی اور رانا طاہر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔