علماء معاشرے کا اہم طبقہ ہیں حکومت انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چوہدری سرور
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ علماء معاشرے کا اہم اور معزز ترین طبقہ ہیں حکومت انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،علماء کرام انتھا پسندی کے خاتمے اور معاشرے میں روا داری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف طویل جنگ لڑی ہے اور امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ علماء کی مشاورت اور راہنمائی میں آگے بڑھا جائے پیغام پاکستان کا قومی بیانیہ علماء کی کوششوں سے ہی وجود میں آیا چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عشق رسولﷺ کے بغیر ایمان نا مکمل ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک تعلیمات انسانیت کی بقاء اور امن کا درس دیتی ہیں بعدازاں حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے گورنر پنجاب کو معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بورے والا کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد آنے کا وعدہ کیا۔