تالہ توڑ گروہ سرگرم،ڈلن بنگلہ میں چار دوکانوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ صدر کے علاقہ ڈلن بنگلہ میں بھی تالہ توڑ گروہ سرگرم ہو گیا،ایک ہی رات میں چار دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی گئی،پولیس وارداتوں میں قابو پانے میں ناکام،شہری عدم تحفظ کا شکار،تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تھانہ صدر کی حدود میں اڈا ڈلن بنگلہ پر تالہ توڑ گروہ نے ایک ہی رات میں چار مختلف دوکانوں کے تالے توڑ کر دوکانوں میں موجودہ لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اس دوران نیو پاک مدینہ الیکٹرونکس سے 2لاکھ 40ہزار روپے،ندیم آٹو سٹور سے 20ہزار،جٹ کریانہ سٹور سے اڑھائی لاکھ روپے جبکہ ایک دوکان کے تالے توڑنے کے بعد نقدی نہ ملنے پر نامعلوم گروہ فرار ہو گیا تالہ توڑ گروہ کی شہر میں کاروائیوں کے بعد اب تھانہ صدر کے علاقہ میں کاروائیاں شروع ہونے پر تاجر اور عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے پولیس ابھی تک اس گروہ کا سراغ نہیں لگا سکی۔