کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کرانے میں بھارت ملوث ہے۔ناصر ستار رحمانی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مشرف لورز موومنٹ کے مرکزی راہنما ناصر ستار رحمانی نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کرانے میں بھارت ملوث ہے جو پاکستان اور چین کی دوستی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور یہ سب کچھ بھارت امریکہ کو خوش کرنے کیلئے اس کے اشارے پر کر رہا ہے،بھارت کان کھول کر سن لے پاکستان اور چینی معاہدوں میں کوئی بھی رد عمل نہیں آئے گا اور یہ ہمیشہ مل جل کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے اگر انڈیا اور امریکہ نے کوئی بھی ٹانگ اڑانے کی کوشش کی تو ہم انڈیا اور امریکہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے اور پاکستان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد ساجد عرف پوما بھٹی،طیب جٹ،سید سہیل غفاری،ملک نعمان اور دیگر افراد بھی موجود تھے ناصر ستار نے مزید کہا کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب سید پرویز مشروف ہمارے درمیان موجود ہوں گے اور اس ملک کی کمان سنبھا لیں گے اور کسی کی جرات نہیں ہو گی کہ ہمارے ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھے۔