شادی بیاہ کی تقریبات پر پٹاخوں اور فائرنگ کی گونج سے آ سمان پھٹنے لگا،شہری خوفزدہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شادی بیاہ کی تقریبات پر پٹاخوں اور فائرنگ کی گونج سے آ سمان پھٹنے لگا،شہری خوفزدہ،ایس ایچ او نے ڈی پی او کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،شہری حلقوں نے دوبارہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق شادیوں کا موسم شروع ہوتے ہی بورے والا شہر کے تھانوں سٹی،ماڈل ٹاﺅن کی حدود سیٹلائٹ ٹاﺅن،حبیب کالونی،مجاہد کالونی،شاہ فیصل کالونی،مرضی پورہ،یعقوب آباد،شہری بلاکوں،ہاﺅسنگ سکیم اور دیہاتی تھانوں صدر،گگو منڈی،شیخ فاضل،ساہوکا،فتح شاہ کے مختلف چکوک میں مہندی کی رسم،شادی بیاہ،منعقدہ مجروں پر منچلوں نے شراب پی کر گل غپاڑہ،ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں پٹاخوں کی خوفناک آوازوں سے رات کے وقت گھروں،ہسپتالوں میں بیٹھے معصوم بچے،خواتین،بوڑھے ڈر کر جاگ جاتے ہیں کئی کمزور دل کے مریضوں کو ہسپتال میں علاج کے لیے جانا پڑتا ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے شہر اور دیہات پر کوئی فضائی حملہ ہو گیا شہریوں کی شکایت پر ڈی پی او عاطف اکرام نے تقریبات میں قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا مگر ایس ایچ او اور عملہ پولیس نے مصلحتوں کے تحت آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع اور افراد اپنے اعضاء سے محروم ہو چکے ہیں بلکہ ایک سرکاری سکول کی درجنوں بچیاں بہیوش ہو گئی تھیں جنہیں علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں داخل کروانا پڑا چک نمبر297،287،537ای بی میں آتش بازی کا گولہ پھٹنے سے تین افراد جابحق ہو چکے ہیں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنونیئر عبدالروف چوہدری،ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغر علی جاوید،سید زاہد حسین مشہدی،شہزاد مصطفےٰ،چوہدری احتشام داﺅد،شیر خاں کھچی،مسعود عابد،محمد ندیم سندھو اور دیگر شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی سے دوبارہ سے یہ سلسلہ شروع ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔