وکلاء نے ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔عارف علوی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کہا ہے کہ وکلاء نے ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں پنجاب بھر کے ضلعی صدور انصاف لائرز فورم سے خطاب کے بعد انصاف لائرز فورم ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری مختار احمد جٹ ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری مختار احمد جٹ ایڈووکیٹ نے صدر مملکت عارف علوی کو ضلع وہاڑی کے وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور عمر ڈار بھی موجود تھے چوہدری مختار احمد جٹ ایڈووکیٹ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بورے والا بار سے خطاب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ مناسب وقت پر بورے والا بار سے خطاب کریں گے۔