عالمی تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی پوری زندگی دین کی دعوت میں گزری۔قاری طیب حنفی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صدر اسلامک ایجوکیشن بورڈ پاکستان مہتمم جامعہ حنفیہ مولانا قاری محمد طیب حنفی،معروف سیاسی و سماجی راہنماء چوہدری رضوان عابد آرائیں اور صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے بورے والا سے تعلق رکھنے والے عالمی تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی رحلت پوری انسانیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے انکی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی وہ امت کے اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی پوری زندگی دین کی دعوت میں گزری انہوں نے اکابر کی روایات اور محنت کو جس طرح زندہ رکھا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے مولانا قاری محمد طیب حنفی نے کہا کہ انکی وفات بہت بڑا سانحہ ہے پوری قوم انکے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کرے وہ امت کے لیے راتوں کو اللہ کے حضور رویا کرتے تھے ایسا شفیق انسان ہمارے ملک کے لیے اللہ کی رحمت تھی اللہ پاک انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین۔