بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا حسنین اقبال سنمپال نے کہا ہے کہ ہمیں ملکر معاشرے کو حادثات اور آلودگی سے محفوظ بنانا ہے حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور آلودگی کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات کو کم کرنے کیلئے اپنی معاشرتی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں سول سوسائٹی اور ملکی اداروں کو ان چیلنجز سے نمپٹنے کیلئے مربوط کوششیں کرنا ہونگی ہمیں ایک محفوظ اور آلودگی سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں موجودہ حکومت حادثات کی روک تھام و آلودگی کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو1122،مقامی انتظامیہ اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام حادثات سے متاثرہ افراد کے عالمی دن اور سموگ کے خاتمہ کیلئے منعقدہ آگاہی واک سے قبل منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور تحصیل انچارج ریسکیو1122 مہدی حسین ظفر نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن شیخ شہزاد مبین،کنونیئر عبدالرﺅف چوہدری،پرنسپل سپیرئیر کالج میاں آصف سردار،مس صاتمہ بتول،اصغر علی جاوید(کامریڈ)،سید زاہد حسین مشہدی،شہزاد مصطفیٰ،ندیم انجم سندھو،چوہدری اصغر جاوید،چوہدری احتشام داﺅد،شیر خاں کھچی،رانا سرفراز علی،سپیرئیر کالج کے طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعدازاں ریسکیو1122 کے آفس سے چونگی نمبر5 تک ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں حادثات سے بچاﺅ اور سموگ کے خاتمہ کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے شہریوں میں بروشر تقسیم کیے گئے۔

About Author


How can I help you? :)

21:44
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔