محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملنے والے بہبود فنڈ وظائف بند کر دئیے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملنے والے بہبود فنڈ وظائف بند کر دئیے،گریڈ ایک تا 15کے سرکاری ملازمین کے ہزاروں بچے ایک سال سے وظائف سے محروم،تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی ہدایت پر گذشتہ سال سے ضلع وہاڑی سمیت صوبے بھر کے تمام اضلاع کے اساتذہ اور دیگر اداروں کے گریڈ ایک سے 15تک سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کے حوالہ سے بہبود فنڈ سے ملنے والے وظائف پر لگائی گئی پابندی کی وجہ سے صوبے کے ہزاروں ملازمین کے بچے گذشتہ ایک سال سے اپنے وظائف سے محروم ہو چکے ہیں اکاﺅنٹس آفسز میں جمع کروائی جانے والی وظائف کے حصول کی درخواستوں پر عملددرآمد نہیں ہو رہا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ہر ماہ بہبود فنڈز کی مد میں کروڑوں روپے کی کٹوتی باقاعدگی سے جاری ہے اس صورتحال کے پیش نظر سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔