دی سٹی آف ایجوکیشن کا ایک اور اعزاز،ڈی ایم ڈی ٹیسٹ میں گیٹ وے اکیڈمی کا نعمان ٹاپ10 کیلئے منتخب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دی سٹی آف ایجوکیشن کا ایک اور اعزاز،ڈاکٹر آف میڈیسن ڈینٹسٹری ٹیسٹ میں بورے والا کا طالبعلم ٹاپ 10 میں منتخب،ٹیسٹ میں دنیا بھر کے 221 طلباء نے حصہ لیا،تفصیلات کے مطابق گیٹ وے اکیڈمی بورے والا کے طالبعلم نعمان طاہر نے گذشتہ روز ٹریٹ سنٹر دبئی میں ہونے والے (ڈی ایم ڈی) ڈاکٹر آف میڈیسن ڈینٹسٹری میں داخلہ کیلئے ہونے والے ٹیسٹ میں حصہ لیا جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے 221طلباء نے حصہ لیا اس ٹیسٹ میں ٹاپ10 رہنے والے طلباءمیں نعمان طاہر نے 100فیصد نمبر حاصل کر کے سکالر شپ حاصل کر لیا ٹیسٹ میں ٹاپ10 رہنے والے ان طلباءکو میڈیکل یونیورسٹی آف سائنا اٹلی میں داخلہ ملے گا اور سکالر شپ کے طور پر سالانہ 30لاکھ سے زاہد کے تعلیمی اخراجات بھی ملیں گے انٹرنیشنل میڈیکل ٹیسٹ میں بورے والا کے طالبعلم نعمان طاہر کو سکالر شپ حاصل کر ے پر مقامی سیاسی و سماجی،کاروباری،مذہبی اور دیگر نمائندہ شہری تنظیموں نے مبارک باد دی ہے۔