بھارت نے کسی قسم کی شرانگیزی کی تو پاکستانی غیور فوج اسکا بھر پور جواب دے گی۔فاروق اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک فاروق احمد اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں وزارت خارجہ اور پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج بھارت کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والی نہیں اور پوری قوم حکومت اور فوج کی پشت پر کھڑی ہے بھارت پاکستان کی جانب سے مذاکراتی عمل کی پیشکش کو پاکستان کی کمزوری ہرگز نہ سمجھے کیونکہ اس وقت حکومت مودی کے یاروں کی نہیں ہے بلکہ محب وطن پاکستانیوں کی ہے جو ملکی بقاء،اسکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اگر بھارت نے کسی قسم کی شرانگیزی کی تو پاکستانی غیور فوج اسکا بھر پور جواب دے گی عمران خان کی قیادت میں وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کا مقدمہ جرات مندی اور بہادری سے لڑیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔