ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کا اراضی ریکارڈ سنٹر بورے والا کا دورہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور اس کے مختلف کاﺅنٹرز کا جائزہ لیا انہوں نے وہاں پر موجود سائیلین سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل دریافت کیے سائلین نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹرکو ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں کسی بھی ٹاﺅٹ یا اسٹامپ فروش وغیرہ کو نہ آنے دیا جائے ہمارا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور بر وقت اُن کا کام کرنا ہے قبل ازیں ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا سے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں تاجروں کے ایک وفد نے صدرمرکزی انجمن تاجران ضلع وہاڑی محمد جمیل بھٹی کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں چوہدری محمد عاشق چیئرمین انجمن تاجران،محمد صغیر رامے جنرل سیکرٹری،محمد اسلم سینئر وائس پریذیڈنٹ اور راﺅ نور محمد نائب صدر شامل تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورے والا کی صفائی ستھرائی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی چونگی نمبر5 کے چوک کو خوبصورت کیا جائے گا تاکہ جو بھی بورے والا میں داخل ہو تو اسے خوشگوار احساس ہو انہوں نے مزید کہا کہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز اور پٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ اپنے سامنے اور ارد گرد کے علاقے میں شجرکاری کریں اور ان کی حفاظت بھی کریں اس موقع پر تاجر راہنماﺅں نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کو اپنی طرف سے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عظیم ربانی کو ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹی کے عملے کو تیز کیا جائے تاکہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو سکے اور صفائی کا عمل بھی بہتر ہو۔