بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مرکزی جمعیت اہلحدیث بورے والا نے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق مرکزی جمیعت اہلحدیث بورے والا کے عہدیداران و اراکین کا اہم اجلاس گزشتہ شام جامع محمد نور بلاک غلام محمد آباد بورے والا میں ہوا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی230 سردار خالد محمود ڈوگر تھے جبکہ مرکزی جمیعت اہلحدیث ضلع وہاڑی کے امیر مولانا غلام اللہ محمدی نے بطور مہمان خاص شرکت کی جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کونسلرز بلدیہ راﺅ غفار علی خان،رانا مظہر مختار،ناظم ضلع وہاڑی ابو تراب،ناظم مالیات عبدالستار شاہد،عبدالقدوس ساجد،حاجی انعام الرحیم طاہر،محمد اسلم اور محمد طلحہٰ بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا غلام اللہ محمدی نے اعلان کیا کہ ہم نے اپنے مرکزی قائد علامہ پروفیسر ساجد میر کی ہدایت پر مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ ان حلقوں کے لیے کیا ہے جہاں کسی مذہبی جماعت کا نمایاں امیدوار حصہ نہ لے رہا ہے ہو تو ہم ملک میں نظام اسلام کے نفاذ اور عوام کے مسائل کے حل کی کوششیں کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں مسلم لیگ(ن) ہی اس معیار پر پورا اترتی ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بورے والا حلقہ این اے162 سے چوہدری فقیر احمد آرائیں اور حلقہ پی پی230 سے نامزد امیدوار سردار خالد محمود ڈوگر کی کامیابی کے لیے بھرپور حمایت کریں گے اور ان کی انتخابی مہم چلائیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کونسلر رانا مظہر مختار اور عبدالقدوس زاہد نے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے سابقہ دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل میں دلچسپی پر خراج تحسین کیا اور میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے دی گئی سزاﺅں پر عدلیہ کو ہدف ِ تنقید بنایا امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے اپنی حمایت کے فیصلے پر مرکزی جمیعت اہلحدیث کے اکابرین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ کامیابی کے بعد انشاءاللہ ان سے مشاورت کر کے فیصلے کریں گے اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

About Author


How can I help you? :)

22:20
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔