ہم نے الیکشن غیر جانبدارانہ اور شفاف کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرنا ہے۔عرفان علی کاٹھیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ الیکشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی عملداری کے لئے اپنی کاوشوں کی مزید تیز کریں اور اپنے حلقوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں،فوری طور پر خلاف ورزی کی اطلاع بذریعہ موبائل ایپ پر بھجوائیں تا کہ اس کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے،مانیٹرنگ افسران بہترین کام کررہے ہیں مگر ان کے رپورٹنگ کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ہمارا ضلع مانیٹرنگ میں پہلے نمبر پر آنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یٰسین اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خضرحیات بھٹی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی تا کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کر سکیں ہم نے الیکشن غیر جانبدارانہ،شفاف اور آزادانہ کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرنا ہے اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر مکمل عمل کرنا ہے اور آپ لوگوں نے اپنی تمام صلاحتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مانیٹرنگ کے فرائض ادا کرنے ہیں۔