بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل کے مختلف دیہات اور شہر سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے سینکڑوں افراد نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے162 چوہدری فقیر احمد آرائیں،امیدواران صوبائی اسمبلی پی پی229 چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی230 سردار خالد محمود ڈوگر کی حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی انتخابی دفتر سی بلاک میں مسیحی برادری کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں منعقد ہوا اجلاس میں نامزد امیدواران قومی صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور سردار خالد محمو د ڈوگر بھی موجود تھے مسیحی راہنماﺅں پادری حلیم فیروز بھٹی،پادری مرقس گل کے علاوہ خالد غوری،شوکت علی غوری اور نمبردار جان مسیح نے خطاب کرتے ہوئے اپنی برادری کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،امیدواران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور سردار خالد محمود ڈوگر نے اپنی حمایت پر مسیحی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسیحی برادری کے تعاون پر (ن)لیگ ان کی بے حد مشکور ہے مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) جب بھی اقتدار میں آئی اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دیئے گئے پارٹی نے مذہبی ہم آہنگی اور انسانت کے ناطے اصول بنائے پاکستان میں رہنے والی مسیحی برادری مسلمانوں کو ان کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتی ہے جبکہ مسلمان ایسٹر اور کرسمس کے موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہو کر انہیں کیک پیش کرتے ہیں انہوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں نواز شریف اور صدر مسلم لیگ میاں محمد شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،بزرگ مسلم لیگی راہنما چاچا محمد اسلم،صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیر رامے،محمد شاہد،خان خالد خان اور سردار شاہد محمود ڈوگر بھی موجود تھے۔