وہاڑی میں لیگی کارکنان کی پکڑ دھکڑ،یوسی چیئرمین سمیت متعدد کارکنان گرفتار
وہاڑی(انوار آفتاب سے)مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی پاکستان آمد پر ملک بھر کی طرح وہاڑی میں لیگی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا سابق لیگی راہنما یوسی ناظم سمیت متعدد کارکنان گرفتار،گرفتاریوں کے ڈر سے (ن)لیگ کے شیر دفاتر سے بھاگ گئے لیگی امیدواروں کے دفاتر خالی ہوگئے لیگی راہنما چوہدری محمد آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں جیلیں ہمارا راستہ نہیں روک سکیں ہم ہر حال میں اپنے قائد کے استقبال کے لیے لاہور جائیں گے۔