ہم اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور ہماری حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے گئی۔اسحاق خاکوانی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر و امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ این اے163 اور پی پی231 نواب اسحاق خاں خاکوانی نے کہا ہے کہ اس حلقہ کے سابقہ نمائندوں نے تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا وہ تعلیم کو اپنے لیے زہر قاتل سمجھتے ہیں اہم انشاءاللہ اقتدار میں آکر تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل کمپین آرگنائزر الف اعلان مسعود عابد اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسحاق خان خاکوانی نے کہا کہ پورے حلقے میں طویل عرصہ سے سکولوں کے قیام کیلئے کچھ نہ کیا گیا بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کو یکسر نظرانداز کرنے کی پالیسی اپنائی گئی حلقہ پی پی231 کی بہت سی یوسی میں ابھی تک لڑکیوں کا ہائی سکول بھی نہیں ہے ہم اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور خاص طور پر ہماری حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے گئی جس میں سکولوں کی اپ گریڈیشن،انرولمنٹ اور کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنائیں گے۔