ذوالفقار اعوان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف ضلع بھر کے کسان سڑکوں پر نکل آئے،دھرنوں کے باعث پورا ضلع جام
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ضلعی صدر کسان اتحاد پر قاتلانہ حملہ کے خلاف ضلع بھر کے کسان سڑکوں پر نکل آئے،ضلع کے مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک،ریلوے کراسنگ بھی بند، احتجاجی مظاہرے اور دھرنے،احتجاج اور دھرنوں کے باعث پورا ضلع جام ہو گیا،قاتلانہ حملہ کے بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان پر فوج کے حق میں ریلی نکالنے پر ڈسٹرکٹ کورٹس وہاڑی میں چند نامعلوم بااثر مسلم لیگی افراد کی جانب سے کیے گئے مبینہ قاتلانہ حملہ کے خلاف کسان اتحاد کی کال پر بورے والا سمیت ضلع بھر کے سینکڑوں کسان سراپا احتجاج بن گئے بورے والا میں ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی زیر قیادت کسانوں نے پی آئی لنک پل پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاجی دھرنا دیدیا اور ملک کے مختلف شہروں کو جانے اور آنے والی ٹریفک مکمل جام کر دی جبکہ وہاڑی کے وی چوک میں دھرنا دیکر روڈ بلاک کرنے کے علاوہ ریلوے کراسنگ بھی بند کر دی جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں کسانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک ذوالفقار اعوان کو کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے پر (ن)لیگ سے تعلق رکھنے والے گلو بٹوں نے قتل کرنے کی جو کوشش کی ہے اُس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے اگر ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے مقدمہ درج نہ کیا گیا تو نہ صرف ضلع وہاڑی بلکہ بورے والا پنجاب کے کسان سڑکوں پر ہونگے جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہو گی۔