جام شہادت نوش کرنیوالے وہاڑی کے عظیم سپوت کرنل سہیل عابد عباسی شہید کی نمازجنازہ کی تیاریاں مکمل
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کرنل سہیل عابد عباسی شہید کی نمازجنازہ کی تیاریاں مکمل،تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے وہاڑی کے عظیم سپوت شہید کرنل سہیل عابد عباسی کے نماز جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں شہید کا جسد خاکی دن گیارہ بجے ٹھینگی ائیر بیس کے ذریعے انکے آبائی گاوں 91ڈبلیو بی پہنچا دیا گیا شہید کرنل سہیل عابد عباسی بلوچستان کے کچے کے علاقے میں آپریشن ردالفساد کے انچارج تھے شہید کرنل سہیل عابد کے پسماندگان میں بیوہ،ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں کرنل سہیل عابد شہید کے خاندان میں ملک و قوم کی خاطر یہ تیسری شہادت ہے اس سے قبل انکے داد صوبیدار میجر راجا احمد حسین عباسی نے جنگ عظیم دوم میں مصر میں شہادت حاصل کی تھی چچا کیپٹن ظفر اقبال عباسی نے 1949میں کشمیر کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا اور حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ جرات کا اعزاز حاصل کیا کیپٹن ظفر اقبال کے نام پر حکومت پاکستان نے وہاڑی کے قریبی ریلوے اسٹیشن کا نام ظفر اقبال ریلوے اسٹیشن سے منسوب کر رکھا ہے کیپٹن ظفر اقبال شہید ستارہ جرات حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی شہید ہیں کرنل سہیل عابد شہید کے والد راجہ عابد حسین عباسی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کی قربانی پیش کی ہے جس پر مجھے اور میرے خاندان کو فخر ہے جبکہ شہید کے بھائی راجہ شہزاد حسین کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو ہمیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے اور دوسری طرف اسکی جوانی کی حالت میں ہم سے جدائی پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ماموں راجہ فدا حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان کو شہیدوں کے وارث ہونے کا فخر حاصل ہے اعلی کارکردگی کی بنیاد پر سابق آرمی چیف جرنل راحیل شریف نے شہید کرنل سہیل عابد عباسی کو حسن کارکردگی کا ایوارڈ دیا تھا۔