چوہدری احسن اقبال ایک شریف النفس انسان اور محب وطن آدمی ہیں۔ابوسفیان حنفی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صوبائی نائب صدر مرکزی علماءکونسل ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے اور یہ سیکورٹی اداروں کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے،حملہ آور کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کر کے نشان عبرت بنایا جائے،نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ اگر بلا امتیاز کیا جاتا تو ایسے واقعات پیش نہ آتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا بلا امتیاز نفاذ کر کے ایسے عناصر کو سزا دی جائے اگر ماضی کی طرح انکو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو کوئی جماعت محفوظ نہیں رہے گی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال ایک شریف النفس انسان اور محب وطن آدمی ہیں انکی جمہوریت اور ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں ایسا فراد پر حملہ دراصل ہر پاکستانی پر حملہ ہے صوبائی نائب صدر نے کہا کہ جنرل الیکشن سر پر ہیں چیف جسٹس اور آرمی چیف امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں۔