جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل فٹ بال کلب کی جیت
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل فٹ بال کلب کی جیت،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بورے والا کے زیر اہتمام جشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں الفیصل فٹ بال کلب اور حافظ شفیق الرحمن فٹ بال کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جوکہ بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کا فیصلہ پنیلٹی کک پر ہوا جس پر الفیصل فٹبال کلب نے چار کے مقابلہ میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کر لی اس میچ کے مہمان خصوصی چوہدری محمد نعیم خالق نومنتخب نائب صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن تھے میچ شروع ہونے سے قبل انکا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغرعلی جاوید،سردار اعجاز احمد ڈوگر، چوہدری بشیر احمد، عدنان حیدر،داﺅد انجم،جاوید اقبال،محمد اشرف کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔