دو نامعلوم مسلح ڈاکو محنت کش سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دو نامعلوم مسلح ڈاکو سبزی منڈی کے محنت کش سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق چک 259ای بی کا محمد ریاض اپنے ساتھی محمد آصف کے ہمراہ سبزی منڈی سے فارغ ہو کر گذشتہ شب اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ساڑھے دس بجے شہر سے گھر جا رہا تھا کہ پی بلاک گوجر ہاﺅس والی گلی میں اس کے تعاقب میں آنے والے 125موٹر سائیکل پر سوار دو نا معلوم ملزموں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر 65ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی نے زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔