وڑائچ ٹاﺅن میں گٹر ابلنے اور سیورج کا نظام تباہ ہونے سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وڑائچ ٹاﺅن میں گٹر ابلنے اور سیورج کا نظام تباہ ہونے سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی،میونسپل کمیٹی کو شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا،ہمارے علاقہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،اہل علاقہ،تفصیلات کے مطابق وڑائچ ٹاﺅن کی مین مسجد والی گلی جس کا سیورج گذشتہ ایک سال سے بری طرح تباہ ہونے اور جگہ جگہ گٹروں کا پانی سڑک پر کھڑا ہونے سے علاقہ مکینوں کا پیدل گزرنا بھی محال ہو گیا گندہ پانی کھڑا رہنے سے مچھروں کی بہتات نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے اس صورتحال میں کونسلر بلدیہ میاں عبدالمتین اور دیگر اہل علاقہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انکے علاقہ کو چیئرمین بلدیہ سے مخالفت کی سزا دی جا رہی ہے اور بار بار شکایات کے باوجود میونسپل کمیٹی نے تاحال اس مسئلہ کو حل نہیں کیا جسکی وجہ سے پورا علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے اگر میونسپل کمیٹی نے اس مسئلہ کو فوری طور پر حل نہ کیا تو علاقہ مکین چیئرمین کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔