بورے والا میں شجرکاری کا خصوصی منصوبہ اس شہر کی خوبصورتی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔خاور رشید
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل سیشن جج خاور رشید نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے،درخت لگانے کے بعد اسکی حفاظت کر کے اسے پروان چڑھانا سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے،معاشرے کے ہر فرد کو نیک کاموں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،نیک نیتی سے کیے جانے والے کاموں میں اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوتی ہے اور اس میں کامیابی یقینی ہوتی ہے، بورے والا میں شجر کاری کا خصوصی منصوبہ اس شہر کی خوبصورتی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا شہر میں اسسٹنٹ کمشنر،سماجی شخصیات اور نمائندہ شہریوں کی جانب سے شروع کیے گئے شجرکاری کے عظیم منصوبے کے سلسلہ میں عدالتوں کے باہر پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر راﺅ تسلیم اختر اور معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین نے کہا اس مہم کے دوران ملتان روڈ، لاہور روڈ،چیچہ وطنی روڈ اور دیوان صاحب روڈ پر سڑک کے دونوں جانب 5ہزار سے زائد نایاب اور قیمتی درخت لگائے جا رہے ہیں جس کیلئے مخیر حضرات،مختلف تنظیموں،محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122،محکمہ انہار،گرین ریوویشن،گلوبل یوتھ،بورے والا اپڈیٹس نیوز گروپ،انجمن تاجران اور نمائندہ شہریوں کی مدد حاصل کی گئی ہے لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت اور انکی افزائش کے حوالہ سے شہریوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین،رینج فاریسٹ آفیسر چوہدری محمد یونس،سید سجاد حسین بخاری،میاں محمد اشرف،رﺅف چوہدری،سید زاہد حسین مشہدی، چوہدری قیصر نذیر،جاوید اقبال،چوہدری محمد عامر،صدر پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ)،صدر ”ایمرا“ ندیم انجم سندھو،جنرل سیکرٹری پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،حافظ جنید احمد ،سرفراز علی رانا،محمد شیر خاں کھچی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔