نامعلوم ملزمان محنت کش سے موٹر سائیکل رکشہ چھین کر فرار ہو گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نامعلوم ملزمان محنت کش سے موٹر سائیکل رکشہ چھین کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 112ای بی کا رہائشی محمد شہباز جو کہ محنت مزدوری کرتا ہے گزشتہ روز اپنے موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر بورے والا سے اپنے گاﺅں کی طرف جا رہا تھا کہ راستہ میں تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں 3نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسے روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔