خصوصی بچے ہمارے معاشرے کے گراں قدر اثاثہ ہیں اور ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔شیخ شہزاد مبین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین اور معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر سہیل عزیز نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کے گراں قدر اثاثہ ہیں اور ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان میں چھپی گوناں گوں صلاحیتیں کسی طور پر بھی ایک نارمل شخص سے کم نہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں انکے اعتماد کو بحال کرنا ہو گا ان خصوصی بچوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی اور انکی تربیت معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور انہیںمعاشرے کا سود مند شہری بنانے کے لیے اساتذہ ،والدین اور حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سپیشل ایجوکیشن سکول بورے والا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چوہدری منظور احمد ،پرنسپل مسز نادیہ سعید اور پی ایف ایف بی کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر طاہر علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس تقریب میں مسز سمیعہ ممتاز،کونسلر بلدیہ جاوید اقبال قادری اور جنرل سیکرٹری پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید بھی موجود تھے تقریب میں خصوصی بچوں نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے۔