نواحی گاﺅں 281ای بی کی رہائشی کلثوم بی بی کے پلاٹ پر بااثر افراد کا قبضہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)غریب عورت کے پلاٹ پر بااثر افراد کا قبضہ،تفصیلات کے مطابق چک نمبر281 ای بی کی رہائشی کلثوم بی بی کے پلاٹ پر اسی گاوں کے بااثر افرد نے ایک سال قبل قبضہ کر لیا تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کیس محکمہ مال کو منتقل کر دیا ایک سال کا عرصہ اور متعدد درخواستیں دینے کے محکمہ مال نے ابھی تک کوئی کاروائی نہ کی ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ گاوں کے بااثر افراد روز دھمکیاں دیتے ہیں اور لڑائی کی کوشش کرتے ہیں ہمیں اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے انتظامیہ کی طرف سے بروقت کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری جانوں کو خطرہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے اس کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔