شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر فلم میں اکھٹے نظر آئیں گے
ممبئی(نیوز ڈیسک)اداکار بالی وڈ شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول ایک بار پھر فلم میں اکھٹے نظر آئیں گے،تفصیلات کے مطابق اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول نے 2015ء میں بنائی گئی فلم ”دل والے“ میں مرکزی کردار ادا کیا،فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا لیکن ان کی آن سکرین کمیسٹری کو بے حد سراہا گیا اس حوالے سے اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ آنے والے چند سال میں سپر سٹار شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ فلم کریں گی انہوں نے 6 یا 7 سال کے بعد فلم ”دل والے“ کی اور اب انہیں ایک بار پھر اکھٹے فلم کرنے کے لئے 3 یا 4 سال درکار ہیں۔