وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر منتخب
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر منتخب،شہباز شریف کو مسلم لیگ(ن) کا قائمقام صدر بنانے کی منظوری سینیئر پارلیمانی لیڈر راجا ظفر الحق کی زیر صدار مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی،فیصلے کی منظوری جنرل کونسل اجلاس میں لی جائے گی،(ن)لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی صدارت کیلئے مریم نواز کا نام سامنے نہیں آیا،ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز تو موجود ہیں لیکن اہم لیگی راہنما اور سی ای سی کے رکن چوہدری نثار اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی صدر کے نام پر مشاورت کے دوران نواز شریف نے لیئے شہباز شریف کا نام تجویز کیا مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد شہباز شریف کے نام کا باقاعدہ اعلان سیکرٹری جنرل (ن)لیگ احسن اقبال نے کیا۔