پیپرز مارکنگ میں ملوث اساتذہ کے خلاف کاروائی کر کے انہیں بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر فدا حسین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تعلیمی بورڈ ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس و سیکریسی ڈاکٹر فدا حسین نے کہا ہے کہ امتحانی پرچوں کی مارکنگ کیلئے ایک یکساں نظام رائج ہے اسکے باوجود چند کالی بھیڑیں اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو کر دوران مارکنگ طلباء و طالبات کی حق تلفی کر کے ناانصافی کرتے ہیں جسکی مکمل روک تھام کیلئے بورڈ نے پرچوں کی مارکنگ کو مختلف مراحل سے گزارنے کا شفاف نظام وضع کیا ہے جس کے تحت امتحان میں حصہ لینے والے بچوں کو انکی قابلیت اور اہلیت کے مطابق نمبرز دیئے جاتے ہیں غیر معیاری پیپرز مارکنگ میں ملوث اساتذہ کے خلاف کاروائی کر کے انہیں بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے،تعلیمی بورڈ نے بچوں کی حق تلفی کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے پیپر مارکنگ میں حصہ لینے والے اساتذہ کی تربیت کا کام شروع کیا ہے اس مقصد کیلئے تعلیمی بورڈ خطیر رقم خرچ کر رہا ہے چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام قائم کر دیا گیا ہے اس نظام کے تحت ہونے والی مارکنگ کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان سے ناانصافی پوری قوم سے ناانصافی ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا میں ملتان بورڈ کے زیر اہتمام جوابی کاپیوں کی معیاری مارکنگ کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ہیڈ ایگزامینرز اور سب ایگزامینرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پولیس چیف کوآرڈینیٹر سہیل صابر چوہدری، پروفیسر جاوید اقبال،سینئر ہیڈ ماسٹر ملک افتخار احمد اعوان،ماسٹر ٹرینرز محمد زبیر عاصی،راﺅ ذوالفقار علی،محمد اظہر حسین اور شیخ غلام شبیر نے بھی خطاب کیا۔