بالی ووڈ میں دھوم مچانے والی مادھوری ڈکشت کرکٹر کی دیوانی نکلی
ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں دھوم مچانے والی مادھوری ڈکشت کرکٹر کی دیوانی نکلی،اداکارہ نے کھلاڑی کا نام بھی بتا دیا،تفصیلات کے مطابق زبردست رقص اور بہترین اداکاری سے مداحوں پر سحر طاری کرنیوالی مادھوری نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب میں 25 برس کی تھی تب ایک کرکٹر کی دیوانی تھی جو میرے سے عمر میں 18 برس بڑا تھا اور اس وقت تک وہ کرکٹ کو خیبر باد بھی کہہ چکا تھا مادھوری نے بتایا کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کے لئے پاگل تھیں اور وہ ان کے خواب میں بھی آتے تھے مادھوری کے مطابق انہیں سنیل گواسکر نہایت پر کشش لگتے تھے اور وہ ان کے پیچھے بھاگنا چاہتی تھیں۔
زبردست رقص اور بہترین اداکاری سے مداحوں پر سحر طاری کرنیوالی مادھوری نے اس راز سے پردہ اپنے حالیہ انٹرویو میں اٹھایا۔