قبرستان سے ملحقہ دربار کے کمرے میں 50سالہ شخص پرسرار طور پر ہلاک
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)قبرستان سے ملحقہ دربار کے کمرے میں 50سالہ شخص پرسرار طور پر ہلاک،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی 50سالہ شکیل احمد جو کہ شاہ زکریا قبرستان 435ای بی سے ملحقہ دربار کے کمرہ میں سویا ہوا تھا کہ آج صبح وہ مردہ حالت میں پایا گیا شکیل کی پرسررا ہلاکت کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی تاحال اُسکی ہلاکت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال بجھوا دی اور تفتیش شروع کر دی۔