نئے بھرتی ہونے والی 100 سے زائد خواتین ایجوکیٹرز 6ماہ سے تنخواہوں اور بقایاجات سے محروم
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نئے بھرتی ہونے والی 100 سے زائد خواتین ایجوکیٹرز 6ماہ سے تنخواہوں اور بقایاجات سے محروم،تنخواہوں کے بل پاس کرنے کیلئے اکاونٹ آفس کے عملہ نے رشوت کے ریٹ مقرر کر دیئے،تفصیلات کے مطابق اگست 2017 میں بھرتی ہونے والی تحصیل بورے والا کی 183 ایجوکیٹرز میں سے 116 خواتین ٹیچرز تنخواہوں کے اجراءکے لئے اکاونٹ آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں خواتیں ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس وہاڑی کے باربار چکر لگانے کے باوجود ہماری تنخواہیں اور بقایاجات کا اجراءکیا جا رہا ہے بلکہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر کے عملہ کی جانب سے فی ٹیچر 2ہزار سے 4ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے خواتین ٹیچرز نے حکام اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور رشوت کا مطالبہ کتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر عبدالستار کا موقف ہے کہ ہمارے علم میں ایسا کوئی معاملہ نہی ہے اگر کسی ٹیچر کو کوئی پریشانی ہو تو وہ ہمیں تحریری درخواست دیں۔