ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کا بورے والا وین حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے بورے والا ویگن حادثہ میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے موٹر وہیکل ایگز مینر اور ڈیٹا انٹر آپریٹر کو فوری طور پر سرنڈر کرنے اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں کام کرنے والے پولیس اہلکار اور ملازم کے فوری تبادلے کے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹر کٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنے ذمہ داریوں کا درست طریقے سے مظاہرہ نہیں کیا انکو چاہیئے تھا کہ وہ باقاعدگی سے گاڑیو ں کی فٹنس اور اوورلوڈنگ کو چیک کرتے تا کہ اتنی قیمتوں جانوں کا ضیاع نہ ہوتا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری غیر ذمہ داری سے عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈپٹی کمشنر نے آر ٹی اے سیکرٹری مہر امیر بخش سے کہا کہ انہیں فوری طور پر جائے حادثہ پر جانا چاہیئے تھا اور تمام معاملات کو خود جائزہ لینا چاہیئے تھا کسی بھی آفیسر یا ملازم کی کمی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا تمام لوگ اپنے ذمہ داریوں کو پیشہ وارانہ طریقے سے پورا کریں۔