بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،بھٹی برادری کے 25سے زائد وکلاء نے میاں افتخار صابر کی حمایت کا اعلان کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،بھٹی برادری کے 25سے زائد وکلاء نے صدارتی امیدوار میاں افتخار صابر کی حمایت کا اعلان کر دیا،بلدیہ کے اپوزیشن لیڈر غلام مصطفےٰ بھٹی کی جانب سے وکلاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ،بار کے سنیئر اور ینگ وکلاء کی کثیر تعداد میں بھی شرکت،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا کے 13 جنوری کو ہونے والے سالانہ الیکشن میں صدارت کے امیدوار میاں افتخار احمد صابر کی حمایت میں گذشتہ روز بھٹی برادری کے سنیئر وکلاء امین سرور بھٹی اور حاجی رشید احمد بھٹی کی قیادت میں 25سے زائد وکلاء کے مضبوط دھڑے نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اُنکے لیے انتخابی مہم کو تیز کر دیا بلدیہ کے اپوزیشن لیڈر سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفےٰ بھٹی کی جانب سے بھٹی برادری کے وکلاء کے علاوہ بار کے سنیئر وکلاء اور ینگ لائرز کے وکلاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں سابق ایم پی اے و سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ملک نوشیر خاں لنگڑیال،سابق صدور چوہدری محمد علی،محمد جاوید شاہین،چوہدری محمد ارشد،مہر طاہر امجد،سابق سیکرٹری بار سردار ظہور احمد ڈوگر،رانا الطاف حسین،سردار محمد اقبال ڈوگر،مبین احمد بھٹی،عبدالغفار بھٹی،غلام قادر بھٹی،شہزاد سرور بھٹی،محمد عرفان بھٹی،ذوالفقار احمد بھٹی، اشتیاق احمد بھٹی،خالد رضا بادشاہ،مہر محمد اسد،مہر افتخار احمد،راﺅ غفار علی،شہباز حسین بھٹی،شکیل حشمت اور بورے والا کی بھٹی برادری کے سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔