مسجد اقصیٰ کو طاغوتی طاقتوں سے آزاد کروانے کے لیے امت مسلمہ میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔عاشق آرائیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو طاغوتی طاقتوں سے آزاد کروانے کے لیے باصلاحیت اور دور اندیشن قیادت،معاشی منصوبہ بندی اور مسلم اُمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے اس مقصد کے لیے ہمیں گروہی،لسانی اور قومیت پرستی سے بالاتر ہو کر مسلم اُمہ کی حیثیت سے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی جس کے لیے تمام طبقہ فکر کے اہل علم و دانش کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیرئیر کالج بورے والا کے زہر اہتمام ڈی پی ایس میں”حرمت مسجد اقصیٰ“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سپیرئیر کالج پروفیسر میاں آصف سردار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیا کے پیچیدہ ترین مسائل میں ہوتا ہے اسرائیلی فوج فلسطینی مسلمانوں پر طرح طرح کے ظلم و ستم ڈھا رہی ہے مگر عالمی دنیا اس اہم مسئلے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جہاں اس خطے سے امریکہ کا معاشی مفاد وابستہ ہے وہیں پر امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی پشت پناہی کے مذموم مقاصد بھی کھل کر سامنے آ چکے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپیرئیر کالج چوہدری احسان اللہ چیمہ نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نصاب اور اداروں میں نئی نسل کو مسجد اقصیٰ کی تاریخی اہمیت اور اسکے خلاف طاغوتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نصاب کو ازسر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کو ایک اٹیمی قوت ہونے کے ناطے مسلم اُمہ کے پلیٹ فارم سے امریکہ اور اسرائیل کے ان شرمناک اقدامات کے خلاف مشترکہ حکمت مرتب کرنی چاہئے تقریب میں ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،ٹی او فنانس محمد یاسین کھچی،پرنسپل تابندہ ماڈل سکول نعمان طارق،پرنسپل ڈی پی ایس پروفیسر صلاالدین،پرنسپل دی سپرٹ سکول امجد علی کوثر،پرنسپل دی سٹی سکول پروفیسر محمد امجد،پرنسپل کریسنٹ سکول عبدالوحید خالد،سماجی راہنما امجد علی خاں تجوانہ،ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خاں کھچی،جنرل سیکرٹری”ایمرا“ چوہدری اصغر علی جاوید،جوائنٹ سیکرٹری مسعود عابد،اکرام الحق چوہدری،زعیم رشید،کونسلر جمیل رحمانی کے علاوہ طلباء و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔