پنجاب بھر کے 50ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کے 3لاکھ اساتذہ کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔مرزا طارق محمود
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات کے مطابق یکم جنوری سے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو وعدہ کے مطابق باقاعدہ طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت پنجاب ٹیچرز یونین مرزا طارق محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب ٹیچرز یونین کے 20 سالہ دیرینہ مسائل و مطالبات کا ان کی منشاء کے مطابق حل کر دیاہے انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی کے سات ہزارٹیچرز سمیت پنجاب بھر کے 50 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کے 3 لاکھ اساتذہ کو اپ گریڈ کر دیا گیا گریڈ 9 کو 14 اور گریڈ 14کو 15 کر دیا گیا گریڈ 16 کیلئے دو سالانہ اضافی انکریمنٹ دیا گیا ہے بورے والا سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کو ماہ فروری میں ملنے والی تنخواہ 12 سو سے 5ہزار اضافہ کے ساتھ ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اس حکم نامہ پر عمل درآمد کرانے والے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے۔