نیا سال پاکستان کو قائد اعظمؒ کا پاکستان بنانے کیلئے عمران خان کے خواب کی تعبیر کا سال ہو گا۔اعجاز اسلم
بورے والا(چوہدری اعجاز اسلم)پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کو قائد اعظمؒ کا پاکستان بنانے کیلئے عمران خان کے خواب کی تعبیر کا سال ہو گا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پوری قوم کو جو سیاسی شعور اور کرپٹ مافیا سے آگاہی دی ہے،پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن افتخار الٰہی کی سربراہی میں 2018 کے الیکشن میں شاندار نتائج کے حصول میں اپنا بھرپور کردار اد کرے گی اور پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت بننے کے راستہ پر چل پڑے گا،پاکستان کے عوام جس سیاسی تربیت سے گزر کر سیاستدانوں کی لوٹ مار کا جو تجربہ بھگت رہے ہیں اس تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے 30سال سے لوٹ گھسوٹ کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرکے 2018 میں عمران خان کی بے لوث اور دلیرانہ قیادت کا ساتھ دے کر پاکستان کو ترقی یافتہ اور اسلامی ممالک کی سربراہی کرنے والا ملک بنائیں گے،پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر عمران جان کے نظریئے کی پاسداری کرتی رہے گی اور ہر گلی محلہ میں تنظیم سازی کر کے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیاب کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کی تنظیم سازی کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔