وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے صاف ستھرا دیہات پروگرام بہت اچھا اقدام ہے۔حاجی جاوید خاں سلدیرا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)خادم اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاف دیہات پروگرام کے تحت چک نمبر 50کے بی یونین کونسل نمبر 63 صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر راﺅ تسلیم اختر اور چیئرمین یونین کونسل حاجی جاوید خاں سلدیرا کی زیر نگرانی سرکاری عملہ نے سماجی تنظیموں ایس ڈبلیو سی ڈی ایس اور آواز یونین کونسل فورم کے تعاون سے گلیوں سے تجاوزات اور کوڑا کرکٹ کو ختم کروا دیا جس پر مقامی لوگوں نے خادم اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کو جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا اس موقع پر چیئرمین حاجی جاوید احمد خان سلدیرا،وائس چیئرمین محمد آفسر خان،سکرٹری یوسی ملک فردوس اعوان،سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلمینٹ سوسائٹی کے صدر محمد شیر خان کھچی،مقصود احمد،نمبردار چک نمبر 45 کے بی،خاتون کونسلر رحمت بی بی اور دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی صاف دیہات پروگرام کے تحت نواحی دیہات45،46،49،50،51 اور 52 کے بی میں بھی صفائی مہم جاری ہے۔