تین نامعلوم ڈاکو میڈیکل سٹور مالک اور گاہکوں سے ادویات،نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکو میڈیکل سٹور کے مالک اور گاہکوں سے ادویات،نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار،بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں کا اظہار تشویش،وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر واقع ڈوگر مارکیٹ شاہ فیصل کالونی میں راسم میڈیکل سٹور پر گذشتہ شب نو بجے کے قریب اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکو آ گئے ڈاکوﺅں نے اندر داخل ہو کر سٹور کے مالک خادم حسین سے گن پوائنٹ پر دراز سے 37ہزار روپے نقدی،15ہزار روپے کی ادویات شاپروں میں ڈال کر اٹھا لی اور سٹور میں موجود اسٹیٹ لائف کے ایریا منیجر محمد یٰسین بھٹی کی جیب سے 18ہزار روپے نکال لیے اور واردات کے دوران ہی ایک گاہک محمد خالد بھٹی سکنہ صادق ٹاﺅن اپنے بچے کی دوائی لینے کے لیے وہاں آیا تو ڈاکوﺅں نے اس سے2سو روپے ایک نئی اپلائیڈ فار کراﺅن لیفان موٹر سائیکل سی ڈی 70 چھین کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے 15کی کال پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی وہاں پر موجود شہریوں عابد حسین،نعیم احمد،محمد شکیل،خدا بخش اور اخلاق احمد نے بڑھتی ہوئے وارداتوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔